کراچی؛شہری کے ہاتھوں ڈاکوقتل

police

کراچی:ملیر کے علاقے میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔  پولیس نے مختلف علاقوں سے چار افغان باشندوں ، چھ جواریوں اور ایک مفرور ملزم سمیت تیرہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کراچی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ملیر رفاع عام سوسائٹی میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو گاڑی کے پاس رکے اور اسلحے سے شیشہ توڑا جس پر شہری نے فائرنگ کردی ۔گولیاں لگنے سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا۔

دوسری جانب پولیس کی دو مخلتف کارروائیوں میں ڈیفنس سے چار افغان باشندوں کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈیفنس پولیس نے ہی دہشت گردی کے مقدمے میں مفرور ملزم محسن راشد کو گرفتار کرلیا۔ گلبہارپولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ عزیزآباد بلاک تین میں پولیس نے جوئے کے اڈے پرچھاپہ مارکرچھ جواریوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کےقبضےسےجوئےکی رقم اورسامان برآمد ہوا ہے۔۔۔ گرفتارملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سماء

POLICE RAID

Dacoit Killed

Tabool ads will show in this div