شعیب اختر کا آٹو گراف شدہ بلا بڑی قیمت میں نیلام

Shoaib-Akhtar-Talk-Lhr-22-02-1-640x402

اسلام آباد: سابق پاکستانی فاسٹ باﺅلر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا آٹو گراف شدہ بلا 2 لاکھ 25 ہزار روپے میں نیلام ہو گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق میاں محمد بخش ٹرسٹ نے لوگوں کو تعلیم، صحت اور سماجی فلاح و بہبود کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے نیلامی کا انعقاد کیا جس میں شعیب اختر کا دستخط شدہ بلا 2 لاکھ 25 ہزار روپے میں فروخت ہوا۔

شعیب اختر کا دستخط شدہ بلا گوجرانوالہ کے ایک مشہور تاجر ایشیا ڈویلپرز چیف ایگزیکٹو نے خریدا، اس کے علاوہ شعیب اختر کی دستخط شدہ چار گیندیں بھی ایک لاکھ روپے میں نیلام ہوئیں۔

نیلامی سے حاصل ہونے والی مجموعی رقم 3 لاکھ 25 ہزار روپے بخش ٹرسٹ کو فلاحی کاموں کیلئے دی گئی ہے۔ سماء

charity

bat

Tabool ads will show in this div