دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں انکےخلاف فیصلہ کن آپریشن کیاجائے،رحمان

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے، اب بات مذاکرات سے آگے نکل چکی ہے، مذاکرات کرنے کے بجائے حکومت اب دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کریں۔

کراچی ایئرپورٹ حملے میں زخمیوں ہونے والے افراد کی عیادت کیلئے رحمان ملک جناح اسپتال پہنچ گئے، جناح اسپتال آمد پر رحمان ملک نے میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ  حکومت کو دہشت گروں کے خلاف فوری ایکشن لینا چاہیے، پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں ہمیشہ دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، دہشت گردوں کا کراچی ایئرپورٹ پر حملہ لمحہ فکریہ ہے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا وقت آگیا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے، مذاکرات کرنے کے بجائے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے، جس جگہ سے دہشتگرد داخل ہوئے انہیں کنٹرول کیا جا سکتا تھا۔

حکومتی کارکردگی پر کی جانے والی تنقید سے متعلق رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہر اس اقدام کی حمایت کریگی جس سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو، ایئر پورٹس وفاق کے زیر انتظام آتے ہیں، سندھ حکومت پر بے جا تنقید کی جا رہی ہے، انہوں نے حکومت وقت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حساس مقامات پر سیکیورٹی بڑھائی جائے۔ سماء

شوبز

فیصلہ

law

دہشتگردوں

daughter

Tabool ads will show in this div