فضل الرحمان کیجانب سےخواتین کی تذلیل ناقابل قبول ہے

BPR-UZMA BHUKARI ON MOLANA FAZAL لاہور / اسلام آباد / کراچی :  مولانا فضل الرحمان کی جانب سے خواتین سے مطابق نامناسب بیان پر نگہت اورکزئی اور عظمی بخاری کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ سماء سے خصوصی گفت گو میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ اسلام کے جھوٹے دعویدار ہیں، یہ کبھی خواتین سے متعلق کوئی منطق پیش نہیں کرتے بلکہ صرف خواتین کی تذلیل کرتے ہیں، مولانا صاحب خواتین کو ناقص العقل سمجھتے ہیں، جو ناقابل برداشت ہے۔   دوسری جانب نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ مولانا کو اس عمر میں ایسے جملے زیب نہیں دیتے، مولانا کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئیے، مالونا کی عمر اتنی کوگئی ہے کہ انہیں خواتین کی عزت کرنا بھول گئے ہیں۔ جب ووٹ کی باری آتی ہے تو انہیں خواتین آجاتی ہیں، یوں یہ خواتین کی تذلیل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔   ان کا کہنا تھا کہ ایک وہ پارٹی جو اسلام کے نام پر بنی ہو، اور وہ مذہب جو عورت کو اعلیٰ مقام دیتا ہو، اس پارٹی کے سربراہ کی ایسی ذہنیت افسوس مذمت کا مقام ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے اس رویے کے خلاف اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی۔ یہ پتا نہیں کون سے زمانے میں رہتے ہیں اور کون سے اسلام فالو کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی خواتین تو پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں موجود ہیں، مگر انہیں دوسری خواتین پر باتیں بنانی آتی ہیں، خواتین کو نظر انداز کرکے کسی پارٹی کا وہ ہی انجام ہوتا ہے جو مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کا حال ہوا ہے، آج اتنے سال گزرنے کے باوجود مولانا کی پارٹی کا کیا حال ہے اور کہاں کھڑی ہے وہ میں بھی دیکھ رہی ہوں اور دنیا بھی۔ سماء

JUIF

Maulana Fazal ur Rehman

Uzma Bukhari

nighat orakzai

Tabool ads will show in this div