حملہ نہیں ہوا،میڈیاریٹنگ کےچکرمیں خبریں چلارہاہے،چوہدری نثار

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی ایئر پورٹ پر حملے پر ارکان کو بریفنگ میں کہا ہے کہ اس واقعہ سے بہت سے سوالات اٹھ گئے ہیں، سیکیورٹی الرٹ کے باوجود دہشت گرد گاڑی میں راکٹ لانچر لے کر آگئے،نہیں کراچی میں روکا کیوں نہیں گیا؟انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ ناکام بنادیاگیا اور کسی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔

قومی اسمبلی میں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نےاعتراف کیا کہ ایئرپورٹ کی حفاظت پرمامورفورس کے پاس اس معیار کے ہتھیار نہیں تھے، جو دہشت گردوں کے پاس تھے، پھر بھی اے ایس ایف کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔

چوہدری نثارنے کراچی ایئرپورٹ میں ہائی ایس گاڑی کے داخلے اور اس میں راکٹ لانچر لانے پر بھی سوال کھڑے کردئیے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد مسافروں کو یرغمال بنانا اور طیاروں کو تباہ کرنا چاہتے تھے ۔۔ مگر وہ اس میں ناکام رہے۔ سماء

law

twins

goa

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div