وزیراعظم نواز شریف کو ترک ہم منصب کا فون، کراچی واقعے پر دکھ کا اظہار

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کو ترک ہم منصب رجب طیب اردگان نے ٹیلی فون کرکے کراچی میں دہشت گردی کے واقعے پر دکھ اور مذمت کا اظہار کیا۔

ترک وزیراعظم نے میاں نواز شریف سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم خوشی اور دکھ کے لمحات میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

رجب طیب اردگان نے سانحے میں جاں بحق سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

واضح رہے کہ اتوار کی رات کراچی ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 30 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ سماء

Tabool ads will show in this div