دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے، وزیراعلیٰ سندھ

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے حکومت سندھ کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی حکمت عملی تبدیل کی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے ليکر آج تک کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے حکومت سندھ کو دھمکیاں مل رہی ہیں، موجودہ صورتحال سے کامیابی سے نمٹنا ہوگا، بلند حوصلوں کے ساتھ موجودہ حالات کا مقابلہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشتگردوں نے کراچی کو ٹارگٹ پر رکھا ہوا ہے، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ سماء

سندھ

aid

signed

crocodile

Tabool ads will show in this div