تفتان حملے میں جاں بحق 11 افراد کی کوہاٹ میں نماز جنازہ ادا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کوہاٹ : سانحہ تفتان میں جاں بحق مزید 11 افراد کی نماز جنازہ کوہاٹ میں ادا کردی گئی ہے، 10 میتیں اورکزئی ایجنسی پہنچادی گئیں۔

کوہاٹ میں تفتان حملے میں جاں بحق ہونیوالے 11 افراد کی نمازجنازہ ادا کی گئی، جنازے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ہر آنکھ اشکبار اور فضا سوگوار تھی، جاں بحق افراد کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، تدفین کے موقع پر ہنگو روڈ سیکیورٹی وجوہات کے سبب ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

کوہاٹ سے 10 میتیں اورکزئی ایجنسی منتقل کی گئیں جبکہ 3 کو کوئٹہ کے ہزارہ قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ سماء

MQM

KESC

lack

Tabool ads will show in this div