اے ایس ایف کیمپ پر حملہ ہوا، فائرنگ یا پھر کچھ اور؟ حکام کنفیوژن کا شکار
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی میں اے ایس ایف کیمپ پر حملہ ہوا يا نہيں؟، حکام کنفيوژن کا شکار ہيں، چوہدری نثار نے میڈیا رپورٹس کو ریٹنگ کی جنگ قرار دیا تو اے ايس ایف ترجمان کچھ اور ہی بيان کررہے ہيں، ڈی جی اے ايس ايف اور ايڈيشنل آئی جی سندھ کی بھی منطق نرالی ہے۔
کراچی ائير پورٹ پر حملہ ہوا، فائرنگ يا پھر کچھ اور؟، عوام کو حقیقت بتانے والے خود کنفیوژن کا شکار ہیں، چوہدری نثار نے تو ميں نہ مانوں کی رٹ لگادی، کہتے ہيں ميڈيا نے بريکنگ کے چکر میں خبریں چلائیں، حقیقت سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
ليکن يہ کيا اے ايس ایف ترجمان کا مؤقف تو وزير داخلہ کے بالکل برعکس ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی حملے کی تصديق کی۔
يہی نہيں وزیراعظم نواز شریف کو بھی اے ایس ایف کیمپ پر حملے کی رپورٹ پیش کی گئی ليکن ڈی جی اے ايس ايف ميڈيا کو ہی صحافت کا درس دينے لگے۔
سماء کے رپورٹر نے سيکٹر کمانڈنٹ اور ايڈيشنل آئی جی سندھ سے سوالات کئے تو ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔
حکومت تو اس واقعہ کو حملہ ماننے کو تيار نہيں ليکن سرکاری ميڈيا بھی اس خبر کو حملے کے طور پر نشر کرتا رہا۔ سماء