لاہور کی انارکلی بازار میں واقع دکان میں آتشزدگی

Anarkali Fire 0300 Lhr 01-04

لاہور: انار کلي بازار ميں واقع ایک دوکان ميں آگ لگ گئی، آگ نے ملحقہ پانچ عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آگ ایک شاپنگ پلازہ کی پہلی منزل میں قائم دکان میں لگی جس سے تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ آگ پلاسٹک کے کھلونوں کی دکان میں لگی۔

آگ پلازہ میں پلاسٹک کے گودام میں پھیل گئی جس کو بھجانے کےلئے فائر بریگیڈ کی جانب سے فوم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں، جبکہ تنگ گلیوں کے باعث فائر بریگیڈ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سماء

shopping mall

Tabool ads will show in this div