متحدہ رابطہ کمیٹی کا شہر میں قائم غیر قانونی بستیوں کے خاتمے کا مطالبہ

اسٹاف رپورٹ

کراچی : ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ باہر سے کراچی آنے والوں کو چیک کیا جائے، شہر قائد میں قائم غیر قانونی بستیوں کا بھی خاتمہ کیا جائے۔

رابطہ کيمٹی لندن اور پاکستان کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس کے بعد جاری اعلاميے ميں کہا گیا کہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے اگر اسے نہ بچايا گيا تو قومی اثاثوں کی سلامتی کيلئے سنگين خطرات لاحق ہوسکتے ہيں۔

رابطہ کيمٹی نے کہا کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی اور امن و استحکام کيلئے پاک فوج اور عسکری اداروں کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کيلئے تيار ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی افغان بستيوں اور ان تمام علاقوں ميں جو طالبان کے گڑھ بن چکے ہيں وہاں فوری سرچ آپريشن کیا جائے۔ سماء

recipe

ban

pakistan vs New Zealand

father

Tabool ads will show in this div