چوہدری نثار نے زائرین کا مسئلہ حل کردیا، بحری یا ہوائی سفر کرنیکا مشورہ

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے تفتان تک 800 میل طویل راستہ محفوظ بنانا مشکل ہے، ایران جانیوالے زائرین بحری یا ہوائی سفر اختیار کریں تو بہتر ہوگا۔

وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ تفتان سانحے میں 24 زائرین شہید اور 14 زخمی ہوئے، زائرین 2 مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرے تھے جہاں 3 خود کش حملہ آوروں نے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ان کا کہنا تھا کوئٹہ سے تفتان تک 800 میل کا رستہ ہے، اتنے طویل راستے کو محفوظ بنانا مشکل ہے، خطرے کے باوجود زائرین سڑک کے ذریعے ایران جانے کو ترجیح دیتے ہیں، انہوں نے زائرین کو مشورہ دیا کہ وہ بحری یا ہوائی سفر کریں تو بہتر ہوگا۔

چوہدری نثار نے تجویز دی کہ ایوان کی کمیٹی بنائی جائے جو زائرین کو قائل کرے کہ زمینی راستہ غیر محفوظ ہے، جنگی صورتحال میں ہر قوم متحد ہو جاتی ہے، اس لئے چاروں صوبوں کو دہشت گردی کیخلاف متحد ہونا ہوگا۔ سماء

hearing

lord

surrenders

spinner

loves

Tabool ads will show in this div