راولپنڈی : 9 کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنیکی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی : ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے ہیروئن کی بھاری مقدار بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، بے نظیر بھٹو انٹرنیشینل ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان سے 9 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کھاریاں کا رہائشی مدثر اقبال نجی ایئرلائن کے ذریعے ابوظہبی جانے کیلئے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا، تو اے ایس ایف کاؤنٹر پر مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا گیا، بیگ میں موجود سامان کی چیکنگ کی گئی تو اندر سے لاکھوں روپے مالیت کی 9 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے ایس ایف حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم مدثر اقبال کو اے این ایف کے حوالے کردیا ہے۔ سماء

ملک

Azadi March

nepra

icj

Tabool ads will show in this div