جماعت اسلامی کا آج شارع فیصل پر احتجاج کا اعلان

JI-rally-32-640x384 کراچی : جماعت اسلامی نے جمعہ کے روز کراچی کی مصروف اور اہم ترین روڈ شارع فیصل پر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے مطابق شہر میں بڑھتی لوڈشیڈنگ پر جمعہ کے روز جماعت اسلامی کی جانب سے کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف دھرنے اور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کے مطابق دھرنا شام پانچ بجے نرسری اسٹاپ کے قریب بجلی کی بندش کے خلاف دیا جائے گا، جب کہ دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھی دھرنے میں شمولیت کا اعلان کیا گیا ہے۔ دھرنے کے باعث شہر کی مصروف اور اہم شارع بلاک ہونے سے شہر کے دیگر علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ بڑھ جائے گا۔

WhatsApp-Image-2017-03-31-at-10.04.10-AM ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عوامی دھرنے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو شہر میں جگہ جگہ  احتجاج کی کال دی جائے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں سے اور بلنگ کی مد میں کے الیکٹرک نے 62 ارب لوٹے ہیں۔

WhatsApp-Image-2017-03-31-at-10.04.13-AM حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک ٹیکس چور ادارہ ہے، ڈبل بینک چارجزاور میٹر رینٹ کے نام پر کراچی کے عوام سے اربوں روپے وصول کیے جاچکے ہیں، کے الیکٹرک کو جو سبسیڈی دی جاتی ہے وہ عوام کو نہیں ملتی اس کا فائدہ کے الیکٹرک کو پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو ان کا جائز حق دلائے گی۔ سماء

SIT IN

load shedding

shahrah e faisal

Over Billing

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div