دوسرا ٹی20؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین رنز سے شکست دیدی

260901.3

ٹرینیڈاڈ: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو تین رنز سے شکست دے کر 4 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان نے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور 14 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاداب کو شاندار بالنگ کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 133 رنز کا ہدف

ویسٹ انڈیز نے 133 رنز ہدف کے تعقب میں بیٹنگ کا اچھا آغاز کیا لیکن لیگ اسپنر شاداب خان کی بالنگ نے کالی آندھی کو جم کر کھیلنے نہ دیا اسطرح میزبان ٹیم آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 129 رنز بنا سکی۔

وہاب ریاض اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے مارلن سیمول 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سماء

T20

West Indies

Pakistan vs West Indies

Shadab Khan

Tabool ads will show in this div