سوات،دہشتگردوں کی گاڑی پرفائرنگ،امن کمیٹی کے دو رکن جاں بحق

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


سوات: سوات کے علاقے بانڈے میں دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے اراکین کو قتل کردیا، جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سوات کے علاقے بانڈی میں امن کمیٹی کے اراکین گاڑی میں سوار ہو کر جا رہے تھے کہ دہشت گردوں نے چاروں جانب سے گاڑی پر حملہ کردیا، دہشت گرد بھاری اور جدید اسلحہ سے لیس تھے۔ حملے میں امن کمیٹی کے دو رکن جاں بحق، جب کہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں اے این پی کے رہنما نعمت علی خان اور امن کمیٹی کے رکن خلیل اللہ بھی شامل ہیں۔ دہشت گردوں کیخلاف جوابی کارروائی میں دو حملہ آور ہلاک، جب کہ دیگ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حملے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ سماء

کی

کے

jundullah

reply

Tabool ads will show in this div