کوٹ لکھپت گرڈاسٹیشن میں خرابی،آدھےسےزیادہ شہربجلی سےمحروم

اسٹاف رپورٹ


لاہور : لاہور میں نیو کوٹ لکھپت گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث مختلف علاقوں میں بیس گھنٹے تک بجلی بند رہی، جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔

ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، جس پر قہر ڈھاتی بجلی کی بندش شہریوں پر کسی عذاب سے کم نہیں، نیو کوٹ لکھپت گرڈ اسٹیشن میں گزشتہ روز فنی خرابی کے باعث لاہور کے کئی علاقے بجلی سے محروم رہے۔ فیروز پور روڈ ، قینچی ، ڈیفنس ، والٹن ، باٹا پور،، ہربنس پورہ ، جوڑے پل اور تاج پورہ سمیت دیگر علاقوں کے مکین بجلی کو ترستے رہے۔

بجلی کی طویل بندش پر گھریلو صارفین سمیت کاروباری طبقے نے بھی شدید غصے کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ لیسکو کو عوام تکلیف کا کوئی خیال نہیں۔ این ٹی ڈی سی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرڈ سٹیشن میں خرابی دور کرلی گئی ہے، بہت جلد تمام علاقوں کی بجلی بحال کر دی جائے گی۔ سماء

میں

modi

Tabool ads will show in this div