رانا ثناء اللہ کا طاہر القادری کو بھرپور جواب، نظام تہہ و بالا کرنے پر کارروائی کی دھمکی
اسٹاف رپورٹ
لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ علامہ طاہر القادری پاکستان آنا چاہتے ہیں تو انہیں کوئی نہیں روکے گا لیکن نظام تہہ و بالا کرنے کی بات کریں گے تو کارروائی کی جائے گی۔
ڈاکٹر طاہر القادری کے الزامات پر وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ بھی بھڑک اٹھے، سماء سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سنگین الزمات لگانا اور بے ربط گفتگو مولوی صاحب کا وطیرہ ہے۔
رانا ثناء اللہ نے ڈاکٹر طاہر القادری کو فراڈی بھی قرار دے ڈالا، وزیر قانون کہتے ہیں نظام تہہ و بالا کرنے کی بات کی گئی تو قانون کا ڈنڈا بھی حرکت میں آئے گا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں بیٹھ کر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، انہوں نے طاہر القادری کو چولستان جاکر جلسہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ سماء