گوجرانوالہ میں وکلاء گردی، ملزم کو فرار کرانے کی کوشش، پولیس اہلکار پر تشدد

اسٹاف رپورٹ

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ ميں وکلاء گردی کا ایک اور واقعہ پیش آگیا، جہاں ملزم کو فرار ہونے سے روکنے پر وکيل نے پوليس اہلکار پر چڑھائی کردی۔

قانون کے رکھوالے عدم برداشت کا شکار، کالے کوٹ والوں نے ہی قانون کی دھجياں اڑاديں، وکيل نے مؤکل کی ضمانت مسترد ہونے پر اسے بھگانے کی ٹھان لی، پوليس راہ کی رکاوٹ بنی تو ہاتھ چھوڑ ديا۔

ہاتھا پائی کا سلسلہ شروع ہوا تو ديگر وکلا بھی ميدان ميں کود پڑے، صدر بار نے موقع پر پہنچ کر صورتحال سنبھالی اور فريقين ميں بيچ بچاؤ کراکے معاملہ رفع دفع کراديا۔ سماء

nepra

defence

Tabool ads will show in this div