گرمی کی لہر آئندہ 5 روز تک جاری رہے گی، محکمہ موسمیات

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدید لہر آئندہ 4 سے 5 روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے، ادھر بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان عمان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ملک کے بیشتر علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ لہر آئندہ 4 سے 5 دن تک جاری رہے گی۔

ادھر بحیرہ عرب کے مشرقی علاقوں میں بننے والا سمندری طوفان اگلے 2 روز کے دوران عمان کے ساحل کی جانب بڑھنے کا امکان ہے، جس کے باعث گرمی کی شدید لہر ملک کے شمالی علاقوں تک پھیلنے کی توقع ہے۔ سماء

gilgit

Violence

جاری

nigeria

گرمی

Tabool ads will show in this div