میرے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین

ویب ایڈیٹر

کراچی : الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں روشن خیال معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، دہشت گردوں سے مذاکرات کے قائل نہیں ان کا صفایا کرکے ملک کو محفوظ بنایا جائے، زائرین پر حملے کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے، مجھ پر قائم تمام مقدمات جھوٹے ہیں، کارکنان حوصلہ نہ ہاریں، طاہر القادری کو روکا گیا تو متحدہ ان کا ساتھ دے گی۔

آل پاکستا متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے 36 ویں یوم تاسیس کے موقع پر 38 شہروں میں بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر جھوٹے الزامات لگائے جاتے ہیں، ہم ہر قسم کے تشدد کیخلاف ہیں، پاکستان میں روشن خیال معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، اقتدار میں آئے تو آئین میں ترمیم کرکے لفظ اقلیت ختم کردیں گے۔

وہ کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کیخلاف ایک بار پھر پروپیگینڈہ مہم شروع کردی گئی، گرفتاری پر بھی کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی، کارکنوں سے بے انتہاء محبت کرتا ہوں، صرف خدا کے آگے سرجھکاتا ہوں، تمام مقدمے جھوٹے ہیں، کارکنان حوصلے نہ ہاریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو اسلام آباد پہنچنے پر ہاتھ لگایا گیا تو ایم کیو ایم ان کے ساتھ ہوگی، مذاکرات کی حمایت کرنیوالے خدارا نظر ثانی کریں، معصوموں کا قتل کرکے بچوں کو یتیم کیا جارہا ہے، شہریوں کو ہلاک کرنیوالے دہشتگردوں سے مذاکرات کے قائل نہیں، دہشتگردوں کا صفایا کرکے پاکستان کو محفوظ بنایا جائے۔

الطاف حسین کا کہنا ہے کہ زائرین پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے، ملکی دفاع کیلئے اپنی جانیں پیش کرسکتے ہیں، برطانیہ میں گرفتار ہوا تو کراچی میں کارکنوں کا جذبہ قابل دید تھا جس پر سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ پان، گٹکا اور سگریٹ چھوڑ دیں، امتحانات میں بھی نقل سے پرہیز کیا جائے۔ سماء

Syria

vaccines

boys

galaxy

Tabool ads will show in this div