طاہر القادری پاکستان میں مسلمہ جھوٹے بازی گر ثابت ہوچکے، پرویز رشید

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ طاہر القادری پاکستان میں مسلمہ جھوٹے بازی گر ثابت ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ طاہر القادری نے 90 کی دہائی میں بکرے کا خون لگا کر خود پر حملے کا ڈرامہ رچایا تھا، عدالتی ٹریبونل نے بھی کینیڈین بازی گر کو جھوٹا ثابت کردیا۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے طاہر القادری اب دوبارہ اسی قسم کا ڈرامہ کرنے کے موڈ میں ہیں، انشاء اللہ وہ دوبارہ جھوٹے ثابت ہوں گے۔ سماء

Tabool ads will show in this div