پی ٹی آئی رہنما کی صحافیوں سے تلخ کلامی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی پریس کانفرنس کے اختتام پر بدنظمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے اختتام پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اور صحافیوں میں تلخ کلامی ہوگئی، صحافی کے سوال کرنے پرعلیم خان سیخ پا ہوگئے۔
صحافی نے سوال کیا ہے کہ علیم خان پرہاؤسنگ سوسائٹیوں پرقبضے کاالزام ہے جس پر رہنما پی ٹی آئی علیم خان الجھ پڑے کہا کہ اگر5 یا 10مرلے چاہئیں تومیں دے سکتا ہوں۔ سماء