فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ختم، دہشت گردی کے خاتمے کا بھرپور عزم
اسٹاف رپورٹ
راولپنڈی : آرمی چیف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ختم ہوگئی، جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ ملک سے دہشت گردوں کا ہر صورت صفایا کیا جائے گا، شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 72 ویں فارمیشن کماندڑز کانفرنس میں آرمی چیف کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی غور کیا گیا، تمام کور کمنڈرز، فارمیشن کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردوں کا ہر صورت قلع قمع کیا جائے گا اور شہداء کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سماء