مشرف کو بیرون ملک روانگی کیلئے وفاق کی اجازت کی ضرورت نہیں، فروغ نسیم
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : فروغ نسیم کہتے ہیں کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک روانگی کیلئے وفاق کی اجازت کی ضرورت نہیں۔
سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سابق صدر کو بیرون ملک جانے کیلئے وفاق سے اجازت کی کوئی ضرورت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ عدلیہ آزاد ہے۔ سماء