بحیرہ عرب میں طوفان، موجوں سے ہلچل ، سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : بحیرہ عرب میں طوفان  نوناک اپنی شدت دکھانے لگا، گھنٹیاں پاکستان میں بھی بجنے لگیں ، ساحلی علاقوں کی سڑکوں پر سمندری موجوں سے ہلچل پیدا ہوگئی، حکام نے سمندر میں نہانے پر دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت پابندی لگادی جبکہ ماہی  گیروں کیلئے بھی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

بحیرہ عرب میں اٹھنے والا طوطان نوناک آئندہ 48 گھنٹوں میں اومان کے ساحل سے ٹکرائے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق 500 نائیکل میل دور سمندری طوفان سے کراچی کو کوئی خطرہ نہیں تاہم موسم ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 بحیرہ عرب میں اٹھنے والا طوفان نوناک اومان کی جانب بڑھ رہا ہے، کراچی کو کوئی خطرہ تو نہیں مگر سمندر غضب ناک ضرور ہوگیا ہے، منہ زور لہریں ساحل سے نکل کر سڑکوں پر آگئیں۔

جزیرہ نما منوڑا کا سینڈز پٹ سے زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا، ڈیپ سی واٹر کنٹینر ٹرمینل کی توسیع کیلئے سمندری پانی کو روکا گیا، زمینی راستہ بند ہونے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے، لوگ کشتیوں کی مدد سے کیماڑی کے راستے منوڑہ جانے پر مجبور ہیں، ابراہیم حیدری میں بھی پانی ساحل کے قریب آبادیوں تک پہنچ چکا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے مغرب سے اٹھنے والا طوفان الفا زیرو ٹو نوناک اگلے 48 گھنٹوں میں اومان سے ٹکرائے گا، جس کی وجہ سے آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بادل چھائے  رہیں گے اور ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کشمنر کراچی، ڈی سی ٹھٹھہ اور بدین کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی، ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے روکنے سمیت بعض ساحلی علاقوں میں سمندری پانی آنے کے سبب لوگوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ سماء

burger

rizvi

law

georgia

positions

Tabool ads will show in this div