امریکی جاسوس طیارے کا حملہ، القاعدہ کے 4 ارکان ہلاک

1

صنعاء : یمن میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں القاعدہ کے 4 مشتبہ ارکان ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے صوبہ آبیان میں 2 گاڑیوں کو میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں القاعدہ کے 4 مشتبہ ارکان ہلاک ہوگئے۔

امریکی انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ میں عسکریت پسندوں کیخلاف ڈرون حملے جاری رکھنے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد یہ پہلی کارروائی ہے جس میں مبینہ شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اے پی پی

USA

ALQAEDA

Drone Attack

terrorist killed

Tabool ads will show in this div