کراچی میں رات کے وقت بے گھر افراد کی مردم شماری

381242_82054529 کراچی : ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سڑکوں پر رہنے والے بے گھر اور نشے کے عادی افراد کی تعداد کا تعین کرنے کے لئے رات گئے مردم شماری کی گئی۔ پہلے 3 دنوں میں تمام رہائشی اور غیر رہائشی عمارات پر نمبر لگائے گئے- 18 مارچ سے 27 مارچ تک خانہ و مردم شماری کے کوائف متعلقہ عملہ نے گھر گھر جا کر جمع کئے، جب کہ 28 مارچ کا دن بے گھر افراد کی گنتی کے لیے مختص کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں چوراہوں، فٹ پاتھ اور اسپتالوں کے باہر موجود افراد کے کوائف جمع کئے گئے۔ مردم شماری کا عملہ ایک سرکاری اہلکار اور پاک فوج کے ایک جوان پر مشتمل تھا۔ خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کے دوسرے فیز کا آغاز 31 مارچ سے ہوگا، جو کہ13 اپریل تک جاری رہے گا۔ سماء

Drug Addicts

Karachi census

late night census

Tabool ads will show in this div