کرپشن کے کیسز میں ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور

DR ASIM SOT 21-02

کراچی : چار سو اناسي ارب روپے کرپشن کے دو کيسز ميں ڈاکٹر عاصم کي ضمانت سندھ ہائي کورٹ نے منظور کرلي۔ چیف جسٹس نے دو ججوں کے اختلافی فیصلے پر معاملہ ریفری جج کو بھجوایا تھا۔ جسٹس آفتاب نے ميڈيکل گراؤنڈ پرضمانت منظور کرلي۔ کراچی  پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق مشیر پٹرولیم اور آصف علی زرداری کے دست راست ڈاکٹر عاصم حسین کی سندھ ہائی کورٹ نے دو ریفرنسز میں ضمانت دے دی ہے۔

DR ASIM TOBA KHI PKG 08-10 ڈاکٹر عاصم حسین کو کرپشن کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا اور وہ طویل مدت سے زیر حراست تھے، ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے متعدد بار عدالت میں استدعا بھی کی تھی کہ ان کے موکل کی جسمانی حالت ٹھیک نہیں ہے اس لئے ان کو ضمانت پر رہا کیا جائے تاکہ ان کا علاج کروایا جا سکے۔ ڈاکٹر عاصم حسین پر 479 ارب روپے کی کرپشن کے دو ریفرنسز دائر تھے، ڈاکٹر عاصم پر اپنے اسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا، جس میں ان کی ضمانت ہوچکی تھی۔ ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ نے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور کی۔ عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو پچیس پچیس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ Dr Asim On Meeting Sot 11-02 واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق مشیر پٹرولیم کو کرپشن کے مختلف کیسز اور اپنے اسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ سماء

SINDH HIGH COURT

corruption Cases

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div