گورنر پنجاب کو عوامی شکایات پر صوبائی محتسب کی رپورٹ پیش

Rafique Rajwana

لاہور : ادارہ صوبائی محتسب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ گورنر پنجاب کو پيش کردی گئی، عوامی شکايات کے حوالے سے پوليس، ضلعی حکومتيں، تعليم، مال، صحت اور بلديات کے محکمے سرفہرست رہے۔

گورنر ہاؤس لاہور ميں صوبائی محتسب پنجاب نجم سعيد نے گورنر رفيق رجوانہ کو رپورٹ پيش کی۔

رپورٹ کے مطابق مختلف سرکاری محکموں کيخلاف 24 ہزار 632 شکايات موصول ہوئيں، 21 ہزار 530 شکايات پر فيصلے ہوئے جبکہ ايک ہزار 918 زير التواء ہيں۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ محتسب کا ادارہ لوگوں کو بروقت اور سستا انصاف فراہم کرنے کا ايک مؤثر ذريعہ ہے۔ سماء

PUNJAB

Rafique Rajwana

Tabool ads will show in this div