سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

Fsd Vegetables Pkg 28-03

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/Fsd-Vegetables-Pkg-28-03.mp4"][/video]

فیصل آباد : سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور ہورہی ہیں خریدارپریشان ہوگئے۔

فیصل آباد میں سبزیاں بھی پہنچ سے دورہورہی ہیں ٹماٹرہوا ایک سوساٹھ روپے کلو، کریلا ایک سو ساٹھ اوراروی سوروپے کلوسبزیوں کی لانگ ڈرائیو قیمتیں ہائی ہوگئیں۔

سندھ سے آیا کریلہ خریداروں کو منہ چڑھا رہا ہے مرچیں کانوں کو ہاتھ لگا رہی ہیں ٹنڈے میاں بھی دو سو کا ہندسہ عبور کر چکے فیصل آباد کے جھنگ بازار میں سبزیوں کے نخرے ہوگئے۔

لہسن 240 ، ٹماٹر 160، مرچ 100 ، کریلے 160 اروی 100 کچنار 140 اور ٹینڈے 200 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

ساری سبزی سندھ سے آرہی ھے اور ابھی ایک ماہ پنجاب میں سبزیوں کی کاشت کم ہوگی، سندھ سے سبزی پنجاب تک آنے میں ٹرنسپورٹ کے کرایہ جات بڑھ جاتے ہیں جس سے مہنگائی ہو رہی ہے، گوشت کھانا تو دور کی بات اب سبزی کی ترکاری بننا بھی دشوار ہوگیا۔ سماء

PRICE

Vegetable

faislabad

Tabool ads will show in this div