جعلی فیس بک اکاؤنٹ،شوہر نےبیوی کوگھر سےنکال دیا

Easy-5-ways-to-find-fake-Facebook-account لاہور : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بیوی کے نام کا جعلی اکاؤنٹ دیکھ کر شوہر آپے سے باہر ہوگیا اور بیوی کو گھر سے نکال دیا، شوہر کی بد اعتمادی پر بیوی عدالت پہنچ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس جہاں لوگوں کو ملانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، وہی یہ گھر بھی اجاڑ ڈالتی ہیں، اور ایسا ہی کچھ ہوا لاہور میں،جہاں شوہر نے بیوی کا جعلی اکاؤنٹ فیس بک پر دیکھ کر بیوی کو گھر سے نکال دیا۔ صورت حال کی نزاکت دیکھتے ہوئے بیوی شگفتی رانی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پہنچ گئیں اور اپنے نام سے چلنے والے اکاؤنٹ سے متعلق تفتیش کیلئے ایف آئی آر درج کرانے کیلئے پٹیشن دائر کردی۔ پٹیشن میں شفگتہ رانی کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے فیس بک استعمال کر رہی ہوں، تاہم جس اکاؤںٹ کو دیکھ کر میرے شوہر نے مجھے گھر سے نکالا، وہ میرا نہیں تھا، بلکہ ایک راجہ خلیل نامہ شخص اس اکاؤنٹ کو چلا رہا ہے، جس نے جعلی اکاؤنٹ کو میرے نام پر بنایا اور میری تمام تصاویر ڈاؤن لوڈ کرکے اس جعلی اکاؤنٹ میں اپ لوڈ کردی اور میرے شوہر یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ میرا اکاؤنٹ ہے۔ facebook-ruining-relationships-1500x1144 دائر کردہ پٹیشن میں شگفتہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس شخص نے نہ صرف میرا تمام ڈیٹا چرا کر جعلہ اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کیا بلکہ میرے جاننے والوں اور میرے بھائی کو بھی فرینڈ ریکویسٹ بھیجی اور اب وہ میرے دیگر جاننے والوں اور اہل خانہ کو بھی دوستی کی درخواست بھیج رہا ہے۔ عدالت میں شگفتہ کا کہنا تھا کہ اس شخص کی وجہ سے نہ صرف میرے شوہر نے مجھے گھر سے نکال دیا ہے، بلکہ وہ مجھ سے علیحدگی اختیار کرنے کا بھی سوچ رہے ہیں، اس شخص کی اس گندگی حرکتوں کے باعث میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی ہوں۔ 800-x-500-1 شگفتہ نے عدالت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عدالت ایف آئی اے حکام کو فوری طور پر کارروائی کرنے کا حکم دے اور اس شخص کو گرفتار کرے۔ عدالت نے پٹیشن منظور کرتے ہوئے پانچ اپریل کو پیش رفت سے متعلق جواب طلب کرلیا۔ سماء

fake account

lahore court

facebook account

husband and wife relationship

Tabool ads will show in this div