شب براٴت پر منافع خور سرگرم، گلاب کی پتیوں کی قیمت 100 روپے فی کلو

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی ميں شب براٴت کے موقع پر منافع خور سرگرم ہوگئے، 20 روپے کلو ملنے والی پتيوں کے دام 200 روپے کلو کرديئے۔

منافع خور کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، شب براٴت آئی تو جیسے پھول پتی بيچنے والوں کی چاندی ہوگئی، کہتے ہيں يہی تو موقع ہے کمائی کا۔

اپنے پياروں کی قبروں پر جانیوالوں کا کہنا ہے کہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو پوچھنے والا کوئی نہيں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ منافع خوروں نے اس مقدس رات کو بھی نہیں بخشا ہے۔ سماء

کی

clarke

risks

Tabool ads will show in this div