وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر بات چیت کیلئے خط لکھا ہے، شاہ محمود قریشی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے انتخابی اصلاحات پر بات چیت کیلئے تحریک انصاف کو خط لکھ دیا، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں انتخابی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

مبینہ انتخابی دھاندلیوں کیخلاف تحریک انصاف کی ریلی پانچویں ہفتے بھی مرکزی دفتر سے شروع ہوئی۔ قیادت وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کررہے تھے، ان کا کہنا تھا تحریک انصاف نے شفاف انتخابات کیلئے تحریک کی بنیاد رکھ دی ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کیلئے خط لکھا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا سونامی 22 جون کو بہاولپور پہنچے گی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین نادرا سیاسی کارکن نہ بنیں، نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی تو وہ قوم کے مجرم بن جائیں گے، ریلی ریڈیو پاکستان پہنچ کر ختم ہوئی۔ سماء

انڈیا

eid

charges

species

opposition

Tabool ads will show in this div