یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کا چھاپہ، 17 جون کو خود پیش ہونیکا اعلان

اسٹاف رپورٹ

ملتان : ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس میں یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے اہلکار گیلانی ہاؤس پہنچ گئے، سابق وزیراعظم کہتے ہیں تھوڑا صبر کرلیں، 17 جون کو خود کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گا۔

ملتان میں ایف آئی اے ٹیم نے یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، اہلکاروں کے پاس صرف وارنٹ گرفتاری تھا، جنہیں بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم گھر پر موجود نہیں، سرچ وارنٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایف آئی اے ٹیم گھر کی تلاشی نہ لے سکی۔

ٹیم خالی ہاتھ واپس لوٹی تو کچھ دیر بعد گیلانی صاحب ایئر پورٹ پر نمودار ہوئے اور کہنے لگے وہ بھاگنے والے نہیں، سابق وزیراعظم نے کہا کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس سے ان کا کچھ لینا دینا نہیں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تو پکڑے نہیں جاتے، انہیں گرفتار کرنے کی بہت جلدی ہے، وہ ان دنوں کتاب لکھ رہے ہیں، جیل گئے تو لکھنے میں آسانی ہوگی۔ سماء

tariff

tragic

mystery

چھاپہ،

ایف آئی اے

Tabool ads will show in this div