خیبرپختونخوا : ایم پی اے گل زرین خان کی رکنیت معطل
اسٹاف رپورٹ
ایبٹ آباد : خواتین کو ووٹ سے محروم رکھنے کا برا انجام، الیکشن ٹریبونل ایبٹ آباد نے رکن صوبائی اسمبلی گل زرین خان کی رکنیت معطل کردی۔
الیکشن ٹریبونل نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 58 تورغر مانسہرہ سے جے یو آئی ف کے منتخب ایم پی اے گل زرین خان کی رکنیت معطل کر دی اور نادرا رپورٹس پر اس حلقے کی خواتین کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ نہ ہونے کے سبب ری پولنگ کا حکم دے دیا۔
نادرا رپورٹس کے مطابق پی کے 58 تورغر کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر خواتین کے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی، الیکشن ٹریبونل میں درخواست مخالف امیدوار عوامی نیشنل پارٹی کے نمروز خان نے دائر کی تھی جس پر گزشتہ چند ماہ سے سماعت جاری تھی۔ سماء