خیبرپختونخوا اور پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


خیبرپختونخوا/پنجاب: خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق ريکٹر اسکيل پر زلزلے کی شدت 6.0ريکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد، مردان، بونیر، چکوال، سرگودھا اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ، اپر دیر، چترال اور خیبر ایجنسی میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے کوف کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ  کا مرکز کوہ ہندوکش تھا، جب کہ زلزلے کی زير زمين گہرائی 50کلومیٹر تھی، زلزلہ 8بج کر 52 منٹ پر آیا۔ سماء

میں

کے

transport

Tabool ads will show in this div