افغان الیکشن کےباعث دوستی باب بند،سخت سیکیورٹی،فضائی نگرانی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


چمن : افغانستان میں آج ہونے والے صدارتی کے لئے پاکستان نے پاک افغان سرحد کو مکمل طور پر سیل کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان الیکشن کے باعث پاکستان افغان سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پاک افغان سرحد پر چیکنگ بھی سخت کردی گئی ہے، جب کہ افغان انتخابات کے باعث ،سرحد پر فضائی اور زمینی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ باب دوستی پر موجود آمدورفت کیلئے بنائے گئے مین گیٹ پر تالے لگا کر بند کر دیا گیا اور پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر آج کے لئے آمدورفت پر مکمل بند رہے گی۔ چمن کے راستے سرحد مکمل سیل ہونے کی وجہ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، نیٹو سپلائی سمیت ہر قسم کی ٹریفک مکمل طورپر معطل ہے۔
 
پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پرسیکیورٹی اہلکاروں کے اضافی دستے تعینات کردیئے گئے اور گشت میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ سماء

hezbollah

demand

night

gabba

Tabool ads will show in this div