ای سی ایل سےنام نکالنےکےفیصلےمیں تبدیلی کیلئے نئی درخواست دائر

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے میں تبدیلی کیلئے دائر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کی طبیعت انتہائی خراب ہے، جب کہ وفاقی حکومت نے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے، لہٰذا اب پندرہ روز کا وقت دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔

انہوں نے استدعا کی کہ دو رکنی بینچ فیصلے میں دی گئی مہلت ختم کر دیں، جواب میں اٹارنی جنرل نے دلائل دیئے کہ عدالت نے اگر ایسا کوئی حکم دیا تو سابق صدر پرویز مشرف کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس شاہنواز طارق کی عدم موجودگی کے باعث درخواست کی سماعت نہیں کرسکتے، پیر کو جسٹس شاہنواز طارق کی موجودگی میں سماعت کی جائے گی۔ سماء

درخواست

parliament

دائر

ای سی ایل

Tabool ads will show in this div