بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ہینڈری میسح قاتلانہ حملے میں قتل

ویب ایڈیٹر:


کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے  اقلیتی رکن  ہینڈری مسیح قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے، ہینڈری مسیح کونواں کلی میں قاتلانہ حملےمیں قتل کیا گیا، ہینڈری مسیح کو گردن میں گولی لگی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ہینڈری مسیح گھر سے دفتر جانے کیلئے نکلے ہی تھے کہ ان کے محافظ نے ان پر فائرنگ کردی، ہینڈری مسیح کو ان کے  گھر کے سامنے نشانہ بنایا گیا۔ ہینڈری مسیح کو گردن میں گولی لگی، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ فائرنگ سے ہینڈری مسیح کا بھتیجا بھی شدید زخمی ہوا۔

ہینڈری مسیح کا تعلق حکمران جماعت نیشنل پارٹی سےتھا، ہینڈری مسیح کو نواں کلی کے علاقے میں قتل کیا گیا، ان کی  لاش  بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی  گئی ہے۔ سماء

میں

Tahir-ul-Qadri

premier

KESC

reply

remand

Tabool ads will show in this div