پنجاب میں ڈینگی؛ متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ
اسٹاف رپورٹ
ملتان: پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔۔ ملتان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو آٹھ اور اوکاڑہ ميں آٹھ ہوگئی ہے ۔۔ فیصل آباد میں صفائی کے ناقص انتظامات سے ڈینگی کی صورتحال مزید تشویش ناک ہونے کا خدشہ ہے ۔۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ سینتیس روز میں شہر کے اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سو سے تجاوز کر گئی ہے ۔۔ نشتر اسپتال کے ایک وارڈ کو ڈینگی کے مریضوں کے لیے مخصوص کر دیا گیا ہے ۔۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے شہر میں اب تک اسپرے نہیں کرایا۔.
فیصل آباد میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ۔۔ الائیڈ اسپتال میں ساٹھ مریض زیر علاج ہیں ۔۔ اور اب تک تین سو گیارہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔۔ ناقص صفائی کے سبب مچھروں کی افزائش سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔۔
فیصل آباد کےعلاقے محمود آباد نمبر دو میں پانی کی لائن پھٹ جانے سے ۔۔ علاقے میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہے ۔۔ شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا اور دکانداروں کے لئے کاروبار جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے ۔۔ بچوں کے لئے اسکول اور لوگوں کے مسجد تک جانا ممکن نہیں رہا ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گندے پانی میں مچھروں کی بہتات سے ڈینگی اور دیگر امراض پھیلنے کا خطرہ ہے ۔۔
سیالکوٹ میں بھی چھ افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے ۔۔ محکمہ صحت کے زير اہتمام ڈينگی بخار سے آگاہی کے لئے ريلی نکالی گئی ۔
گوجرانوالہ کے سول اپستال میں ڈینگی کے چھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔۔ اور ضلع میں متاثرہ افراد کی تعداد چون ہوگئی ۔سماء