دہشتگردوں کو آہنی ہاتھوں سےکچلنے کاعمل تیز،80دہشتگردہلاک،آئی ایس پی آر

ویب ایڈیٹر:


راول پنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کی تصدیق کردی۔ ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارنے جانے والے دہشت گردوںٕ میں زیادہ تعداد ازبک دہشت گردوں کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی گئی۔ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دیگان اور دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ جیٹ طیاروں کی بمباری سے80سے زائد غیر ملکی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ہلاک ہونےوالوں میں زیادہ تعداد ازبک دہشتگردوں کی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مصدقہ اطلاعات پر نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو رات ڈیڑھ بجے نشانہ بنایا گیا، مارے جانے والے دہشت گردوں میں ازبک بھی شامل ہیں، جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے اسلحہ کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا، دہشت گرد کراچی ائیرپورٹ حملے کے منصوبے میں شامل تھے۔ سماء

میں

کی

کو

ایس

پی

Musharraf

دہشتگردوں

missiles

پاک فوج

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div