ملک کو فسادیوں سے پاک کرکے دم لیں گے

WhatsApp Video 2017-03-25 at 5

راولپنڈی : آرمی چیف کا کہنا ہے کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا قومی مفاد میں ہے، محب وطن قبائلیوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے، انہوں نے دہشتگردوں کے خاتمے کا عزم بھی دہرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمند اور اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد کا دورہ کیا ہے جہاں آرمی چیف کو بارڈر سیکیورٹی انتظامات اور سرحد پار سے حملوں پربریفنگ دی گئی ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دشمن کو بروقت جواب دینے پرجوانوں کے حوصلے کو سراہا ۔

اس موقع پر آرمی چیف کاکہنا تھا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا قومی مفاد میں ہے، محب وطن قبائلیوں کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے، باجوڑ اورمہمند ایجنسی میں ترجیحی بنیادوں پر باڑ لگائی جائے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن کے سپوتوں کی عظیم قربانیوں پر فخرکا اظہار کیا اور کہا کہ سیکورٹی فورسز اورعوام ملک کو فسادیوں سے پاک کرکے دم لیں گے، سرحدی نگرانی کیلئے فضائی نگرانی کیساتھ جدیدآلات بھی نصب کیے جارہے ہیں، مؤثر سرحدی نظام دونوں برادر اسلامی ملکوں کے مفاد میں ہے۔ سماء

TROOPS

VISIT

Tabool ads will show in this div