پھٹیچر اور ریلوکٹا، کپتان سرفراز احمد بھی بول پڑے

SARFARAZ RELOKATTA SOT 25-03

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/SARFARAZ-RELOKATTA-SOT-25-03.mp4"][/video]

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں کوئی ریلوکٹے نظر نہیں آئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پھٹیچرکا معلوم نہیں،ریلوکٹا کرکٹ میں پرانالفظ ہے،پی ایس ایل میں ریلوکٹے نظرنہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل اچھانہ کھیلنےپرہارگئے، اسپاٹ فکسنگ پردکھ ہے،ہربارسیٹ پلیئرزشکارہوئے،کسی کوفکسنگ کی آفرہو تو بورڈ کو بتانا چاہیے،اب نرم رویے کاٹائم نکل چکاہے، فکسرزپرتاحیات پابندی لگانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرناآسان کام نہیں، پاکستان کا کپتان بننا کسی چیلنج سےکم نہیں ہے،کوشش کروں گاکہ سب کو ساتھ لے کرچلوں۔

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ جس طرح پہلے4ٹی ٹوئنٹی جتوائے اب بھی جتواؤں گا،سینیئرزہوں یا جونیئرزسب کوساتھ لے کر چلوں گا،کپتانی میں جارحانہ انداز دکھانا پڑے گا۔

دوسرےکپتانوں کی طرح نہیں،اٹیکنگ کرکٹ کھیلوں گا،ہمیں ہرحال میں یہ سیریزجیتنی ہے، ویسٹ انڈیزکوآسان ہدف نہیں سمجھتے، کھلاڑیوں کوڈراکرنہیں،ساتھ لےکرچلوں گا۔ سماء

IMRAN KHAN

T20

ODI

SAMAA TV

Pakistan vs West Indies

Tabool ads will show in this div