وزیرستان کارروائی،کراچی حملےکاازبک ماسٹرمائنڈابورحمان ہلاک
ویب ایڈیٹر:
راول پنڈی : وطن دشمنوں کو آہنی ہاتھ سے کچلنے کا عمل تیز ہوگیا ہے، شمالی وزیرستان کی تحصیل بویا میں جیٹ طیاروں نے بمباری کرکے اہم ازبک کمانڈر ابو رحمان سمیت ڈیڑھ سو سے زائد دہشت گردوں کا صفایا کردیا، جو کراچی ایئرپورٹ حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔کارروائی میں ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے دہشت گرد بھی مارے گئے.
ذرائع کے مطابق کارروائی میں دہشت گردوں کی کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزيرستان ایجنسی کی تحصیل مير علی ميں گن شپ ہيلی کاپٹروں نے بھی شيلنگ، جب کہ شمالی وزيرستان کی تحصیل بویا میں جیٹ طیاروں کی جانب سے بھی بمباری کی گئی۔
بمباری سے150دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں بیشتر اُزبک دہشت گرد شامل ہیں، مصدقہ اطلاعات کے مطابق جیٹ طیاروں کی بمباری میں کراچی ایئرپورٹ پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ ازبک دہشت گرد جنگجو ابو رحمان بھی ہلاک ہوا ہے۔ کارروائی میں ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے دہشت گرد بھی مارے گئے.
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی 15 روز کی ڈیڈ لائن کے بعد متعدد اہم غیر ملکی شدت پسند پہلے ہی علاقے سے روپوش ہوچکے ہیں، بہت سے شدت پسند علاقہ چھوڑ کر افغان سرحدی علاقے کی جانب چلے گئے ہیں'۔ سماء