ایف سی اہلکار شر اور فساد کو اکھاڑ پھینکیں،چوہدری نثار

Ch Nisar Media Talk Ptv 25-03

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، بلوچستان میں امن وامان کے قیام کے لیے فرنٹیئرکور بلوچستان کا کردار مثالی ہے۔ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے 60ویں پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان سمیت پورے خطے کی تقدیر بدل جائیگی،سی پیک کی ناکامی کے لیے دشمن قوتیں مختلف قسم کے سازشوںمیں مصروف ہیں ،مسلح افواج ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے کوشاں ہے ،بلوچستان میں امن وامان کے قیام کے لیے فرنٹیئرکور بلوچستان ،پولیس اور افواج پاکستان کا کردار مثالی ہے ،ایف سی بلوچستان میں نئے شامل ہونے والے جوانوں کے کندھوں پر صوبے کے ترقی کے مخالف دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند عناصر اپنی ذاتی مفادات اور بیرونی آقاﺅں کی خوشنودی کے لیے صوبے میں امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں، یہ عناصر بیرون ملک آرام وآسائش کی زندگی گزار رہے ہیں اور بلوچستان میں اپنے کارندوں کے ذریعے امن وامان کا مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اور وہ ان سازشی عناصر کے بہکاوے میں نہیں آئینگے، بلوچستان میں امن وامان کے قیام کے لیے فرنٹیئرکور بلوچستان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے یہ خطہ بہت جلد ترقی کریگا،پورے دنیا کی نظریں بلوچستان کی ترقی پر لگی ہوئی ہے ،وفاقی حکومت بلوچستان میں تعلیم صحت اور زندگی کے دیگر شعبوںمیں بھر پور مدد کررہی ہے تاکہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن وامان کی خرابی میں جہاں ایک طرف بیرونی ملک بیٹھے ہوئے لوگ ذمہ دار ہے وہاں کچھ لوگ مذہب کے نام پر فرقہ وارانہ فسادات پھیلا کر صوبے میں بدامنی کے مرتکب ہورہے ہیں، ہماری بہادر افواج ان عناصر کی سرکوبی کے لیے جرت اور بہادر ی سے قلع قمع کررہے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ وہ وزیراعظم محمدنواز شریف سے سفارش کریں گے کہ وہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام کے لیے فرنٹیئرکور بلوچستان کی مزید مددکریںتاکہ ایف سی کو بلوچستان میں امن وامان کے قیام کے لیے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے،انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کے عوام نے بہت سے مشکلات کا سامنا کیا اب اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور سیکیورٹی اداروں کی محنت کی بدولت بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اس سے قبل فرنٹیئرکور بلوچستان کے 60ویں پاسنگ پریڈ میں 5434 جوانوں نے تربیت حاصل کیا جن میں 1089کا تعلق بلوچستان سے ہے ،وفاقی وزیر داخلہ نے فرنٹیئرکور بلوچستان کے 60ویں پاسنگ آﺅٹ پریڈ آﺅٹ کا معائنہ کیا اور دوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس کو انعامات دئیے وفاقی وزیرداخلہ لورالائی کے آمدکے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ سماء

CHAUDHARY NISAR ALI KHAN

passing out parade

Tabool ads will show in this div