میران شاہ، فوجی قافلے پر دشمنوں کابزدلانہ حملہ،3اہلکار زخمی
ویب ایڈیٹر:
میران شاہ : میران شاہ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی ہر حملہ کردیا، تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فورسز کے قافلے کو کرم کوٹ کے مقام پر نشانہ بنایا گیا، شدت پسندوں نے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنوں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ سماء