قصور میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

Kasur Police Firing Ex 24-03

لاہور: قصور میں موٹرسائيکل سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردي، واقعے ميں دو اہلکار شہید ہوگئے۔

نواحی علاقے راجا جنگ میں پولیس اہلکار پیٹرولنگ میں مصروف تھے کہ مسلح موٹر سائیکل سوار گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ سے اے ایس آئی سجاد اور کانسٹیبل فرمائش موقع پر ہي جاں بحق ہوگئے۔ سماء

POLICEMEN

Tabool ads will show in this div