انتہاء پسند ہندو رکن پارلیمنٹ کی دوران پرواز ہلڑ بازی، مقدمہ درج
نئی دہلی : بھارتی انتہاء پسند تنظیم شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ نے پرواز کے دوران مسافروں اور عملے سے بدتمیزی کی، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ساتھ ہی فضائی کمپنیوں نے گائیکواڈ کو بلیک لسٹ بھی کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئر انڈیا نے بھارتی انتہاء پسند رکن پارلیمنٹ گائیکواڈ کو بلیک لسٹ کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، شیو سینا کے رکن نے ایئرانڈیا کے اسٹاف کو پرواز کے دوران گالیاں دیں اور مسافروں سے بدتمیزی کی تھی۔
واضح رہے اس سے قبل گائیکواڈ نے جولائی 2014ء میں روزہ رکھنے والے مسلمان سرکاری اہلکار کو زبردستی کھانا کھلادیا تھا۔ سماء
shiv sena
AIRLINE
member parliament
NATIONALIST LEADER
تبولا
Tabool ads will show in this div