ڈنمارک کا ویزا حاصل کرنیوالے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

7

اسلام آباد  پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی پر ڈنمارک نے وضاحت جاری کردی، کوئی پابندی نہیں، ڈینش سفارتخانے نے پاکستانیوں کیلئے ویزے پر پابندی کی تردید کردی۔

اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے ویزے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی، پاکستانی شہری ڈنمارک کے ویزے کیلئے بدستور درخواستیں دے سکتے ہیں، تمام درخواستوں کا انفرادی طور پر تعین کیا جائے گا۔

7a

سفارتخانے کے مطابق درخواستوں پر غور کے بعد پاکستانیوں کو بزنس، فیملی وزٹ اور سیاحتی ویزے کا قوانین کی روشنی میں اجراء جاری رہے گا، اس کے علاوہ ڈنمارک، پاکستانی کمپنیز کیلئے خصوصی بزنس ریڈ کارپٹ پروگرام شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انتظامی تبدیلیوں کا مقصد ویزا سسٹم کے غلط استعمال کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔ سماء

DENMARK

Tabool ads will show in this div